ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئردارو خان اچکزئی Chengdu کے لئے روانہ ہوگئے

منگل 17 ستمبر 2019 20:24

ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئردارو خان اچکزئی Chengdu کے لئے روانہ ہوگئے
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر ز آف کامرس اینڈانڈسٹر ی کے صدر انجینئر دارو خان اچکزئی سی سی پی آئی ٹی کی دعوت پر ’’South & Southeast Asia Business Leader Summit ‘‘میں شرکت کے لئے Chengdu سیچوان روانہ ہو گئے۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ فورم 17ستمبر سی20 ستمبرکو منعقد ہوگا جس کا موضوع معیشت میں تعاون کو فروغ دینا اور جنو بی مشرقی ایشیائی ممالک اور سچوان صوبے کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کو بیلٹ اور روڈ (بی آر آئی) کے تحت فروغ دیں۔

دورے کے دوران ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئر دارو خان اچکزئی کانفرنس کے علاوہ دیگر میٹنگز میں بھی شرکت کریں گے جن میں چین سچوان، جنوب مشرقی ایشیاء بزنس لیڈرز کانفرنس، جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی معاشی ترقی کے مواقعوں اور سر مایہ کاری کے ماحول پراجلاس، جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں موجود ایسوسی ایشن اور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کی رائونڈ ٹیبل کانفرنس اور B2B میٹنگ شامل ہیں اورچین سچوان Pilot Free Trade Zone کا دورہ بھی پروگرام میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس سمٹ کو باہمی طور پر سی سی پی آئی ٹی ، سچوان کی صوبائی حکومت، سارک چیمبر اور اسیان چین سینٹر منظور کیا۔ یہ سمٹ جنوبی ایشیا اور سچوان بزنس پروموشن کانفرنس کی Expansion ہے جوکہ پچھلے 9 سالو ں سے منعقد ہو رہا ہے اور جس کا مقصد جنوب اور جنوب مشرقی ممالک اور خطوں کو وسیع کاروبار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :