گوجرانوالہ، وطن عزیز کی سرحدوں کیخلاف دشمن کی ہر جنگی للکار کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا، انعام الله اپل

منگل 17 ستمبر 2019 20:48

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن گوجرانوالہ سٹی کے نائب صدر انعام الله اپل نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی سرحدوں کیخلاف دشمن کی ہر جنگی للکار کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا لہٰذا بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، اگر جنگ مسلط ہوئی تو پھر وہ بھیانک انجام کیلئے بھی تیار رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت جان بوجھ کر مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو بھی اپنا غلام بنانے کیلئے ان پر جبر و تشدد ‘قتل و غارت پر مبنی ظلم و ستم کے پہاڑ گرا رہا ہے بلکہ پاکستان کیخلاف جنگی عزائم کو بھی بڑھا رہا ہے ۔