گوجرانوالہ، مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے بغیر خطہ میں کبھی امن قائم نہیں ہو سکتا، ضیاء الله اپل

منگل 17 ستمبر 2019 20:48

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) لیگی کونسلر ضیاء الله اپل نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے بغیر خطہ میں کبھی امن قائم نہیں ہو سکتا۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر کے مسلمان گذشتہ کئی سالوں سے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اگر اب بھی بھارتی حکومت کی طرف سے جاری مسلمانوں پر ظلم و ستم ‘بربریت اور قتل و غارت کو نہ روکا گیا تو پھر دونوں ایٹمی قوت ملکوں کے درمیان ہونیوالی جنگ سے پوری دنیا متاثر ہو گی ۔

کیونکہ پاکستان کبھی کشمیر کی آزادی سے دستبردار نہیں ہو گا اور نہ ہی کبھی اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کو تنہا چھوڑیگا، کشمیر کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا کیونکہ اب مظلوم کشمیری مسلمانوں نے بھارتی ظلم و جبر کے آگے سینہ تان کر اپنے حق کیلئے آواز اٹھانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے، جب تک کشمیر آزاد نہیں ہو گا مسلمان کبھی چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔