مسلم لیگ (ن) نے مریم نواز سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیدیا

الیکشن کمیشن کا فیصلہ یادگار ہے، اب بھی ایسے لوگ موجود ہیں جس سے لوگوں کو انصاف ملتا ہے،راجہ ظفر الحق

منگل 17 ستمبر 2019 20:59

مسلم لیگ (ن) نے مریم نواز سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کو خوش آئند ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2019ء) مسلم لیگ (ن) نے مریم نواز سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ یادگار فیصلہ ہے، اب بھی ایسے لوگ موجود ہیں جس سے لوگوں کو انصاف ملتا ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق نے مریم نواز سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ خوش آئند اور ایک یادگار فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی ایسے لوگ موجود ہیں جس سے لوگوں کو انصاف ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کے باعث امیدیں زندہ رہتی ہیں۔