لاہور سے جدہ جانے والی پرواز 759کاانجن مرمت کے بعد دوبارہ استعمال کے قابل ہو گیا

پی آئی اے کے بوئنگ 777کے انجن کے ساتھ لگا سٹاٹر شاٹ ہونے کے باعث آگ لگی تھی

منگل 17 ستمبر 2019 21:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2019ء) دوروز قبل لاہور سے جدہ جانے والی پرواز 759کاانجن مرمت کے بعد دوبارہ استعمال کے قابل ہو گیا ،پی آئی اے کے بوئنگ 777کے انجن کے ساتھ لگا سٹاٹر شاٹ ہونے کے باعث آگ لگی تھی ۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی ماہر انجینئرز کی ٹیم نے دو روز کی محنت سے طیارے کے انجن کا سٹاٹر بدل کر دوبارہ طیارے کو کارآمد کر لیا۔

طیارہ کو لاہور سے جدہ جاتے پندرہ منٹ کی فلائنگ کے بعد سٹاٹر آٹو آف نہ ہونے پر آگ لگ گئی تھی۔پی آئی اے کے پائلٹ نے طیارے کے انجن کے ساتھ لگی پانی کی ایمرجنسی بوتل کو استعمال کرکے آ گ پر قابو پایااورطیارہ بحاظت واپس ائیر پورٹ پر لینڈ کروالیا گیا۔دو روز کی محنت کے بعد انجینئر نے اسی انجن کو سٹاٹر بدلنے کے بعد قابل استعمال بنا لیا۔