مریم نواز کو عوامی خدمت کیلئے کسی عہدے اور سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ‘پرویز ملک

چوری کے مینڈیٹ والے حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبودیا‘خواجہ عمران کی کارکنوں سے گفتگو

منگل 17 ستمبر 2019 21:04

مریم نواز کو عوامی خدمت کیلئے کسی عہدے اور سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ‘پرویز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن نے کہا ہے کہ مریم نواز کو عوامی خدمت کے لیے کسی عہدے اور سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے، آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے مریم نواز کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں،سلیکٹڈ کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی نے عوام کو سانس ہی نہیں لینے دیا،نہ ہی حکمرانوں کو بھیک مانگنے سے فرصت ملی،اناڑی ہیں حکومت نہیں چل رہی ان سے انتقامی کارروائیوں کے سوا کچھ نہیں ہو پا رہا،کنٹینر پر کھڑے ہو کرعوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو کنٹینر کے نیچے ہی دبا دیا ہے ۔

حکمرانوں کی نا اہلی اور نالائقیوں کی وجہ سے امن و امان کی صورت حال کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کا بھی برا حال ہے۔ان خیالات کا اظہارگذشتہ روزپاکستان مسلم لیگ ن لاہورکے صدرو رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری لاہور خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے پارٹی آفس میں ارکان اسمبلی ۔

(جاری ہے)

رہنماؤں وکارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ارکان اسمبلی چوہدری شہباز،غزالی سلیم بٹ، میاں سلیم،کرنل مبشر جاوید، میاں طارق،نذیر خان سواتی ، سمیر امجد اور ثمرہ نذیر سمیت دیگر بھی موجودتھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم احتساب سے نہیں گھبراتے، الزام لگائیں لیکن ثبوت عوام کے سامنے رکھیں، مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ اس لئے بنایا جا رہا ہے تاکہ عوامی مسائل سے توجہ ہٹا سکیں لیکن ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اب نیازی حکومت کا جانا ٹھہر گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حکومت کے پائوں اکھڑ چکے ہیں، اس لئے وہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، اب گلی گلی محلے محلے میںاحتجاج شرو ع ہوں گے،دمادم مست قلندرہوگا،یہ حکومت اب چند ماہ کی مہمان ہے۔