ایمنسٹی انٹرنیشنل کو بھارت سے خطرات کا سامنا

عرضداشت میں نریندر مودی کو ایوراڈ دینے کی مخالفت

منگل 17 ستمبر 2019 21:28

ایمنسٹی انٹرنیشنل کو بھارت سے خطرات کا سامنا
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) لندن میں قائم انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے عزم ظاہرکیا ہے کہ اسے بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کی حکومت کی طرف سے دھونس و دبائو کے باوجود مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے بارے میں تشویش ظاہرکرنے سے روکا نہیں جاسکتا ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکریٹری جنرل کومی نائیڈو نے واشنگٹن میں ایک میڈیا انٹرویو میں کہاہے کہ مودی حکومت نے کشمیر اور خود بھارت میں انسانی حقوق سے متعلق سوالات اٹھانے پر ایمنسٹی انٹرنیشنل بھارت کوکچلنے کی دھمکی دی ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کو کشمیر کے بارے میں اس کے موقف پر بھارت کے دائیں بازو کی جماعتوں کی طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سربراہ کومی نائیڈو نے کشمیر میں لاک ڈائون پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کو ایک دوسرے سے رابطہ کے جائز طریقے کو مکمل طورپر معطل کرنا انتہائی خوفناک عمل ہے ۔ ہیومن رائٹس واچ کی جنوبی ایشیاء کی ڈائریکٹر مینا کشی گنگولی نے ایک بیان میں کہاہے کہ بھارت کشمیریوں کی آواز کو سلب ،سیاسی رہنمائوں کو جیلوںمیں نظربند اور بنیادی آزادیاں سلب کر کے انسانی حقوق سے متعلق اپنے وعدوں کا مذاق اڑا رہا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ حکومت کے انتہائی اقدمات سے صورتحال مزید خراب ہورہی ہے ۔دریں اثناء ایک عرضداشت جس پر جسٹس فار آل کے ایک لاکھ سے زائد کارکنوں کے دستخط موجود ہیں کے ذریعے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فائونڈیشن پر زوردیاگیا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے اقدامات کے پیش نظر انہیں ایوارڈ نہ دیاجائے ۔ جسٹس فار آل کی طرف سے ایک آن لائن عرضداشت میں کشمیرمیں حالیہ تمام واقعات کاذکر کیا گیا ہے جہاں مودی کی ہندو انتہا پسند حکومت نے 5اگست کو مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کے بعد بڑے پیمانے پر کرفیو اور پابندیوں کے دوران ہزاروں افراد کو گرفتار اور مواصلاتی رابطوں کو معطل کر دیا ہے ۔

اس سے قبل امن کا نوبل انعام حاصل کرنیوالی تین شخصیات Mairead Marguire،Tawakkolعبدالسلام اور شیریں عبادی نے ایک مشترکہ خط میں واشنگٹن میں قائم گیٹس فائونڈیشن کو مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں ،بھارت میں اقلیتوں پر حملوں اور گجرات میں اندوھناک قتل عام میں بھارتی وزیر اعظم کے کردار پر انہیں اپنا ایوارڈ نہ دینے پر زوردیاتھا۔