جسمانی بیماروں کی اصل وجہ متوازن غذا استعمال نہ کرنا ہے۔وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی

منگل 17 ستمبر 2019 21:38

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں متوازن غذا ئیت کے عنوان پر ایک روزہ سیشن کا انعقاد کیاگیا۔ایک روزہ سیشن کا اہتمام قراقرم یونیورسٹی کے شعبہ فورڈ اینڈ ایگریکلچر اور گلگت بلتستان کے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ گلگت بلتستان کے اشتراک سے کیاگیاتھا۔ سیشن کے افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سید ابرار حسین، وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

ان کے ہمراہ قراقرم یونیورسٹی کے سینئر منیجمنٹ وفیکلٹی ممبران سمیت محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے سن یونٹ کے زمہ داران سمیت طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد شریک ہوئے۔پبلک ریلیشن آفس قراقرم یونیورسٹی کے مطابق سیشن کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سید ابرار حسین نے کہاکہ غذا اور غذائیت کے بہترین استعمال کے حوالے سے معاشرے میں آگاہی دلانے کے لئے طلبائ کا کردار کلیدی ہے۔

(جاری ہے)

طلبائ ہی معاشرے میں حقیقی معنوں میں پیغام پہنچاسکتے ہیں۔صوبائی حکومت متوازن غذا کے استعمال سے متعلق آگاہی دلانے کے لیے ڈسٹرکٹ سطح پر نیوٹریشن آفیسرز تعینات کیاہے۔جو متوازن غذا کے استعمال سے متعلق عوامی سطح پر شعور و آگاہی دلائینگے۔انہوں نے کہاکہ قراقرم یونیورسٹی خطے میں متوازن غذا و غذائیت سے متعلق شعوروآگاہی دلانے سے متعلق اہم کردار ادا کررہاہے۔

جس سے صوبائی حکومت کو بہت مدد مل رہاہے۔جس پر یونیورسٹی کے منیجمنٹ و فیکلٹی ممبران کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ان سے قبل سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطائ اللہ شاہ نے کہاکہ جسمانی بیماروں کی اصل وجہ متوازن غذا سے متعلق شعور وآگاہی نہ ہونا ہے۔بہتر انداز میں متوازن غذا کے استعمال سے بیماریوں سے چھٹکارہ حاصل کیاجاسکتاہے۔

معاشرے میں متوازن غذا کے استعمال کے کلچر کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔تاکہ عوام میں متوازن غذا کے استعمال کی اہمیت و افادیت سے روشنائی حاصل ہو۔انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی نے متوازن غذا سے متعلق فورڈ اینڈ ایگرکلچر کا شعبہ کا قیام عمل میں لایا ہے۔جو فورڈ اینڈ نیوٹریشن سے متعلق تعلیم و تعلم کے ساتھ ساتھ تحقیق بھی کررہاہے۔جامعہ قراقرم صوبائی حکومت کو متوازن غذا سے متعلق شعور وآگاہی سمیت تحقیق سے متعلق معاونت فراہم کرے گی۔

تاکہ ملکر معاشرے میں متوازن غذا کے استعمال سے متعلق آگاہی باہم فراہم کی جاسکے۔افتتاحی سیشن کے بعد ٹیکنکل سیشن کا آغاز ہوا جس میں متوازن غذائیت سے متعلق ماہرین جن میں ڈاکٹر خلیل احمد،ڈاکٹر شفقت آرائ ،ڈاکٹر نادار،ڈاکٹر میر ناصر قیوم،ڈاکٹر شیر ولی،ڈاکٹر شاہنواز سمیت دیگر ماہرین نے متوازن غذاو غذائیت سے متعلق تحقیقی مقالے اور فیلڈ ورکس سے متعلق شرکائ کو آگاہ کیااور متوازن غذا کے استعمال اور اس متعلق آگاہی فراہم کی۔

متعلقہ عنوان :