قراقرم یونیورسٹی کی سمسٹر خزاں بی ایس کے داخلوں کی میرٹ لسٹ آویزان،19ستمبر تک فیس جمع کرواسکتے ہیں

منگل 17 ستمبر 2019 21:38

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں سال 2019بی ایس داخلوں کے لیے درخواستیں جمع کرانے والے امیدواروں سے انٹرویو لینے کے بعد میرٹ پر اترنے والے امیدواروں کی میرٹ لسٹ آویزان کر دیا ہے۔میر ٹ پر اترنے والے امیدوار 19ستمبر تک فیس جمع کرواسکتے۔

(جاری ہے)

پبلک ریلیشن آفس قراقرم یونیورسٹی کے مطابق سمسٹر بہار سال 2019کے داخلوں میں مجموعی طور پر1450سے زائد فارم جمع ہوئے تھے۔ امیدواروں سے انٹرویو اور ٹیسٹ لینے کے بعد میرٹ پر اترنے والے امیدواروں کی دوسر میرٹ لسٹ آویزان کی گئی ہے۔25سے 26ستمبر کو مخصوص نشستوں پر داخلے ہونگے جس کے بعد تیسری آخری میرٹ لسٹ کو آویزاں کیاجائے گا۔