Live Updates

شہرکی یومیہ صفائی شہر کا حق اور حکومت کی زمہ داری ہے۔ خرم شیر زمان

منگل 17 ستمبر 2019 21:48

شہرکی یومیہ صفائی شہر کا حق اور حکومت کی زمہ داری ہے۔ خرم شیر زمان
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے حکومت سندھ کی صفائی مہم پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ کی نا اہلی سے آج صوبے کا حال بدترین ہوگیا ہے، شہر کو کچرے میں تبدیل کر کے حکومت وقت کو اب صفائی کا خیال آرہا ہے، شہرکی یومیہ صفائی شہر کا حق اور حکومت کی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری بیان میں خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ حکومت سندھ گزشتہ گیارہ سالوں سے کراچی کے ساتھ تجربے کر رہی ہے، پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں صوبے مِیں صرف اداروں کو برباد کیا گیا ہے، آج صوبہ سندھ ملک کا سب سے پسماندہ صوبہ ہے، صوبے میں مہلک امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں، ان سب کی ذمہ دار سوائے حکومت سندھ کے کوئی اور نہیں ہے۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی پر صرف سیاست کی ہے، حکومت سندھ کی نا اہلی اور ناکامی سے صوبے کا ہر محکمہ تباہ حالی کا شکار ہوگیا ہے، حکومت شہر میں صفائی مہم کے نام کا مزاق بند کر کے عملی اقدامات کرے، وزیر بلدیات شہر کے کچرے کے ساتھ ساتھ سڑکوں اور سیوریج کے نظام پر بھی توجہ دیں، پیپلز پارٹی اب واپس شہر کو کچراچی سے عروس البلاد میں تبدیل کرے اور کراچی کو اس کا حق ادا کرے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات