تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے میٹرک کے ضمنی امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا

منگل 17 ستمبر 2019 21:48

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے میٹرک کے ضمنی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا ، بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن حیدرآباد کے ناظم امتحانات ڈاکٹر مسرور احمد زئی نے نویں و دسویں جماعتوں کے سپلیمنٹری امتحانات2019ء کا شیڈول جاری کردیا ہے پروگرام کے مطابق امتحانات اگلے ماہ یکم اکتوبر سے شروع ہونگے اور11اکتوبر کو ختم ہونگے جبکہ عملی امتحان14اکتوبر کو ہوگا امتحانات کا تفصیلی پروگرام اسکولز کو جاری کردیا گیا ہی-

متعلقہ عنوان :