جامعہ سندھ کے ایل ایل بی آنرز کے امتحانات 24 ستمبر سے شروع ہوں گے

منگل 17 ستمبر 2019 21:54

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) جامعہ سندھ کے ناظم امتحانات سیمسٹر محمد معشوق صدیقی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی سے ملحقہ پرائیویٹ و سرکاری لا کالجز کے ایل ایل بی آنرز 5 سالہ پروگرام کے تحت حصہ اول، دوم، سوم، چہارم و پنجم کے فرسٹ سمسٹر کے امتحانات 24 ستمبر سے لیے جائینگے۔

(جاری ہے)

امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امتحانی شیڈول کے لیے اپنے متعلقہ کالج سے رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :