ٹنڈو محمد خان ،گائوں عمر شورو میں گورنمنٹ پرائمری اسکول کی چھت گرنے سے 13طلباء زخمی

منگل 17 ستمبر 2019 22:08

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2019ء) ٹنڈومحمدخان کے قریبی گائوں عمر شورو میں گورنمنٹ پرائمری اسکول کی چھت کا ایک حصہ دھماکے کے ساتھ طلباء پر جاگرا جس کے نتیجے میں 13 طلبا عبدالرحیم شورو ، الیاس شورو ، زکریا ، فرقان ، رحمان ، مہتاب ، حسن ، سمیع اللہ ، ثروت سمیت دیگر زخمی ہوئے اطلاع ملنے پر گائوں کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمی ہونے والے بچوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں پر انہیں طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ٹنڈومحمدخان آپا رشیدہ سومرو نے زخمی ہونے والے بچوں کی عیادت کی اور اسکول کا معائنہ کیا دوسری جانب آل سندھ پرائمری ٹیچرس ایسوسی ایشن ضلع ٹنڈومحمدخان کے رہنمائوں عارف قریشی ، شاھنواز مہر اور دیگر نے کہا کہ ایجوکیشن ورکس کی جانب سے تعمیر کی جانے والی اسکول کی عمارتوں میں ناقص مٹریل استعمال کیا گیا ہے جس کے سبب آئے دن اس طرح کے واقعات رونما ہو رہے ہیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر ٹنڈومحمدخان اور اعلی ٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکولوں میں استعمال ہونے والے ناقص مٹریل کا فوری طور پر نوٹس لے کر زمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :