قائداعظم ٹرافی کے پہلے راوٴنڈ کا کھیل مکمل
آصف علی اور محمد نواز نے ناردرن کرکٹ ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچالیا، قذافی اسٹیڈیم لاہور اور یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے دونوں میچز ڈرا ہوگئے
منگل 17 ستمبر 2019 20:23
(جاری ہے)
کپتان محمد رضوان 176 رنز بنا کر نمایاں رہے۔شاداب خان نے 4 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔
جواب میں ناردرن کی پوری ٹیم 262 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کرنے والے حیدر علی نے 99 رنز اسکور کیے تھے۔سنٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔میچ کے اختتام تک سدرن پنجاب نے دوسری اننگز میں 30 اوورز میں 107 رنز بنائے اور اس کا ایک کھلاڑی آوٴٹ ہوا تھا۔ سمیع اسلم 50 اور عمر صدیق 18 رنز بنا کر ناٹ آوٴٹ رہے۔ سدرن پنجاب کی جانب سے آوٴٹ ہونے والے واحد بلے باز کپتان شان مسعود تھے جو32 رنز بناکر ظفر گوہر کا شکار بنے۔ اس سے قبل سنٹرل پنجاب نے میچ کے آخری روز 348 رنز 5 کھلاڑی آوٴٹ سے اننگز کا آغاز کیا تو محمد سعد 41 اور فہیم اشرف 30 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔ محمد سعد 70 اور فہیم اشرف 56 رنز بناکر آوٴٹ ہوئیتاہم پوری ٹیم 473 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔ بلال آصف اور وقاص مقصود کے درمیان 10ویں وکٹ کے لیے 47 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔اس سے قبل سدرن پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ سمیع اسلم کے 243 رنز کی بدولت سدرن پنجاب نے 467 رنز بنائے تھے۔
یو بی ایل اسپورٹ کمپلیکس کراچی میں کھیلا گیا میچ بھی بے نیتجہ رہا۔ سندھ کی جانب سے اسکور کیے گئے 473 رنز کے جواب میں بلوچستان کرکٹ ٹیم نے 173 اوورز میں 355 رنز بنائے اور اس کے 9 کھلاڑی آوٴٹ ہوئے تھیکہ میچ کے لیے مقررہ وقت ختم ہوگیا۔ امام الحق 152 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔ 514 منٹ کریز پر موجود رہنے والے امام الحق نے 352 گیندوں پر 18 چوکے لگائے۔ سندھ کی جانب سے کاشف بھٹی اور اسد شفیق نے 3،3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔بلوچستان کی جانب سے 10ویں نمبر پر بیٹنگ کرنے والے خرم شہزاد نے 44 رنز اسکور کیے۔ میچ کے آخری روز بلوچستان کی جانب سے امام الحق نے 111 اور عمران فرحت نے 16 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تھا۔ اس سے قبل بلوچستان کرکٹ ٹیم نے نوٹاس قانون کا استعمال کرتے ہوئے پہلے باوٴلنگ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ عابد علی کے ناقابل شکست 249 رنز کی بدولت سندھ نے 473 رنز بنائے تھے کہ کپتان سرفراز احمد نے اننگز ڈکلیئر کردی۔بلوچستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے
-
بھارتی کھلاڑی رانا سنگھ نے پاکستان کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ، مجھے گالیاں اور دھکے دیئے اس لئے تھپڑ مارا ، پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند
-
یو اے ای کے نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے بین الاقوامی ٹورنامنٹ جیت کرتاریخ رقم کر دی
-
آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میںمیڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر تپاک اسقبال
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
لاہور کی بارش نے پاکستانی کرکٹرز کیلئے چائے کا موڈ بنادیا
-
ویرات کوہلی کا آؤٹ ہونے پر غصے کا اظہار: زمین اور کوڑے دان کو بلاّ دے مارا، ویڈیو وائرل
-
راشد لطیف، عثمان خان کے یو اے ای چھوڑنے کے فیصلے سے ناخوش
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.