قومی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کی ٹریننگ اور میڈیا کوریج کا شیڈول

سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ بدھ سے لاہور میں شروع ہوگا

منگل 17 ستمبر 2019 20:29

قومی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کی ٹریننگ اور میڈیا کوریج کا شیڈول
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2019ء) سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ بدھ سے لاہور میں شروع ہوگا۔

18 سے 21 ستمبر تک جاری رہنے والے تربیتی کیمپ میں ٹریننگ اور میڈیا کوریج کے شیڈول کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

18 ستمبر:

شام 3 سے 6 بجے: اختیاری ٹریننگ سیشن میں کھلاڑیوں کی شرکت
میڈیا نمائندگان کو پی سی بی پیٹرنز انکلوڑرسے داخلے کی اجازے ہوگی۔

(جاری ہے)



19 ستمبر:

شام4:30بجے: عثمان شنواری پی سی بی پیٹرنز انکلوڑرمیں پریس کانفرنس کریں گے۔
شام 5 بجے: ٹریننگ سیشن کا آغاز

20 ستمبر:

شام4:30بجے:وقار یونس پی سی بی پیٹرنز انکلوڑرمیں پریس کانفرنس کریں گے۔
شام 5 بجے: ٹریننگ سیشن کا آغاز

21 ستمبر:

صبح 11:30بجے: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں واقع فار اینڈ بلڈنگ میں قومی ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیموں کا اعلان کریں گے۔