جعلی اکائونٹس کیس کی سماعت ،2 ملزمان کا13 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

منگل 17 ستمبر 2019 23:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2019ء) احتساب عدالت جعلی بنک اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوئی دو گرفتار ملزمان عبدالستار قریشی اور عبدالشکور مہر کا 13 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

نیب نے دونوں ملزمان کو جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش کیا نیب نے عدالت کو بتایا کہ عبدالستار قریشی ڈی جی رولر ڈویلپمنٹ سندھ عبدالشکور ایکسئن تھیملزمان نے روشن سندھ پروگرام میں کرپشن کی ملزمان نے ودود انجینئرنگ کے ساتھ ملکر خزانے کو 4 ارب روپے کا نقصان پہنچایا ملزمان سے تفتیش کرنی ہے ، 14 دن کا جسمانی ریمانڈ دیا جائیعدالت نے ملزمان کو 30 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا،یاد رہے کہ ملزمان کو گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا ۔