شیخوپورہ، محکمہ اینٹی کرپشن نے ڈیرہ کیس کی تفتیش شروع کر دی ،ریکارڈ طلب

منگل 17 ستمبر 2019 23:13

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2019ء) محکمہ اینٹی کرپشن نے ڈیرہ کیس کی تفتیش شروع کر دی ہے اور فریقین کو 18 ستمبر کو تمام ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے یہ مقدمہ فیصل آباد روڈ پر واقع رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کے ڈیرہ کی ساڑھے 37 مرلے اراضی کے بارے میں محکمہ اینٹی کرپشن نے محض سورس رپورٹ کی بنیاد پر درج کیا ہے جبکہ میاں جاوید لطیف اور ان کے بھائیوں کا کہنا ہے کہ ڈیرہ کی اراضی کا معاملہ عدالت عالیہ میں زیر سماعت ہے جس کے فیصلے کا انتظار کیے بغیر ہی محض انتقامی کارروائی کی خاطر یہ مقدمہ درج کردیا گیا ہے جس میں محکمہ مال کے ریٹائرڈ شدہ پٹواری ملک غلام شبیر اور اراضی فروخت کرنے والے شخص رشیداحمد کو ملزمان نامزد کیا گیا ہے جبکہ اس کیس میں ملوث قانون گو ریاض شاہ فوت ہو چکا ہے۔