افغان صدر کے انتخابی جلسے کے قریب دھماکہ، 30 افراد ہلاک

در اشرف غنی دھماکے میں محفوظ رہے، دھماکے کے وقت جلسے سے خطاب کر رہے تھے

منگل 17 ستمبر 2019 23:13

ٰکابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2019ء) افغانستان کے صوبے پروان میں افغان صدر اشرف غنی کے صدارتی جلسے کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 24 افرد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ 30 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔افغان میڈیا کے مطابق اشرف غنی دھماکے میں محفوظ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

دھماکے کے وقت صدر اشرف غنی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔صدر اشرف غنی کی انتخابی مہم کے ترجمان حمید عزیز نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکے کے وقت اشرف غنی بھی موجود تھے لیکن وہ محفوظ ہیں اور انہیں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا۔افغان میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ کسی بھی گروپ نیتاحال حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔خیال رہے اس ماہ کے آخر میں افغانستان میں صدارتی انتخابات کی تیاری کے حوالے سے انتخابی مہم جاری ہے۔