احتساب عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں چھ روز کی توسیع کر دی

منگل 17 ستمبر 2019 23:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2019ء) احتساب عدالت نے پیراگون سٹی کیس کی سماعت کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کے ابتدائی دلائل سننے کے بعد خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں چھ روز کی توسیع کر دی ہے اور ریفرنس کی سماعت 23 ستمبر تک کے لئے ملتوی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

نیب نے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو عدالت میں پیش کیا اور خواجہ برادران کی جانب سے دائر کردہ درخواست برعیت پر دلائل پیش کئے جبکہ نیب کے خصوصی پراسکیوٹر نے دائر درخواست کا جواب بھی عدالت میں پیش کر دیا ہے۔