پروٹیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرئونگا، روہت شرما

منگل 17 ستمبر 2019 23:17

موہالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2019ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز روہت شرما نے کہا ہے کہ پروٹیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرئونگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں اور اپنی ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں فتوحات دلانے کے لئے پرعزم ہیں۔

بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ کل جمعرات کو موہالی کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں شرما نے کہا کہ انکی ٹیم نے پروٹیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے حکمت عملی تیار کر رکھی ہے۔