پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز کے زیر اہتمام صفائی کے متعلق آگاہی سیمینار اور واک آج ہوگی

منگل 17 ستمبر 2019 23:24

.لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2019ء) پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز کے زیر اہتمام لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی )کے اشتراک سے صفائی کے متعلق آگاہی سیمینار اور واک بروز بدھ (آج) صبح 11:30بجے ہوگی جس میںڈائریکٹر ایل ڈبلیو ایم سی محمد اجمل بھٹی و دیگر شرکت کریں گے۔