ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب ملزمان کی ریڈ بک جاری کر دی

منگل 17 ستمبر 2019 23:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2019ء) ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب ملزمان کی ریڈ بک جاری کر دی ۔ ریڈ بک میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے 100افراد کے نام و دیگر کوائف موجود ہیں جنہیں اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کی جانب سے جاری کی جانے والی فہرست میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں خیبرپختونخوا میں مطلوب تین انسانی سمگلروں میں سے تمام کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور اب ریڈ بک میں خیبر پختونخوا میں سے کوئی مطلوب ملزم نہیں ہے سب سے زیادہ انسانی سمگلروں کا تعلق پنجاب سے ہے جن کی تعداد 43ہے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں گزشتہ سال 28ملزمان کا اندراج کیا گیا تھا جس میں رواں برس تین مزید انسانی سمگلرز کا اضافہ کیا گیا ہے اسی طرح سندھ میں گزشتہ برس پندرہ انسانی سمگلرز کا اندراج تھا جس میں تین کو گرفتار کیا گیا ہے تاہم بلوچستان میں مطلوب دوملزمان میں سے کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا سندھ میں 12جبکہ بلوچستان میں دو انسانی سمگلرز انتہائی مطلوب ہیں ۔

موجودہ فہرست کے مطابق ایف آئی اے کو مطلوب انسانی سمگلرز میں سے بارہ بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں 2019میں ریڈ بک میں مزید سات مطلوب ملزمان کے نام شامل کئے گئے ہیں ۔