پشاور، موٹر وے پولیس نے پبلک ٹرانسپورٹ میں بھارتی فلمیں لگانے پر پابندی عائد کر دی

منگل 17 ستمبر 2019 23:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2019ء) موٹر وے پولیس نے پبلک ٹرانسپورٹ میں بھارتی فلمیں لگانے پر پابندی عائد کر دی ہیں پشاور سے لاہور ،روالپنڈی ، ابیٹ آباد ، ٹیکسلا سمیت مختلف شہروںکو جانے والے پبلک ٹرانسپورٹ میں پابندی عائد کر دی گئی ہیں موٹر وے پولیس کے مطابق کسی بھی پبلک ٹرانسپورٹ میں بھارتی فلم نہیں لگائی جائیگی جس پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا موٹر وے پولیس نے عمل درآمد کے لئے متعلقہ حکام کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے مراسلے کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ میں فیملیز سفر کرتی ہیں اوربھارتی فلموں کامواد اخلاقیات سے گرا ہوا ہوتا ہے انٹری پوائنٹس پر پبلک ٹرانسپورٹ کو چیک کیاجائے گا اور خلاف ورزی پرکاروائی کی جائیگی