پاکستان زرعی ملک، 70 فیصد سے زیادہ آبادی بلاواسطہ زراعت سے منسلک ہے،ڈاکٹر عابد محمود

منگل 17 ستمبر 2019 23:30

:فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2019ء) پاکستان زرعی ملک ہے جس کی 70 فیصد سے زیادہ آبادی بلاواسطہ زراعت سے منسلک ہے۔زراعت میں خاطر خواہ کامیابی کے لیے سائنسدان تحقیقی تجربات کو جدید تقاضوں پر استوار کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ کے زیر اہتمام کام کرنے والے ادارہ جات کی 21 تحقیقی لیبارٹریاں انٹرنیشنل سرٹیفیکیشن (ISO-17025)حاصل کر چکی ہیں جس کی بدولت مختلف فصلوں پر ہونے والے تجزیات کے نتائج بین الاقوامی سطح پرقابل قبول ہوں گے اور بالاخر چاول اور کپاس کی برامدات میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد ملے گی ۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عابد محمود (ڈائریکٹرجنرل ایگری ریسرچ) نے نئے زرعی تحقیقی تجربات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کے دوران سائنسدانوں نے کپاس ،گنا،چاول، گندم اور سبزیوںپر حملہ آور ہونے والی ضرررساں کیڑوں اور بیماریوں کے بارے میں ہونے والی تحقیق پر بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر جنرل زراعت نے کپاس پر حملہ آور ہونے والے کیڑوں پر کی جانے والی تحقیق سے حاصل شدہ نتائج پر تفصیلی رپورٹ مرتب کرنے کے احکامات جاری کئے اور زرعی ماہرین کی ٹریننگ کے لئے جدید سلیبس اور طریقہ کار اختیار کرنے کی ہدایات دیں۔

متعلقہ عنوان :