کراچی، مراد علی شاہ جعلی اکاونٹس و میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں نیب میں پیش نہ ہوئے

نیب نے وزیراعلیٰ سندھ کو آئندہ ہفتے اسلام آباد میں طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا،ذرائع م*نیب نے وزیراعلیٰ سندھ پاورپلانٹ تعمیرات میں سبسڈی کی تحقیقات کیلئے طلب کیا تھا

منگل 17 ستمبر 2019 23:30

کراچی،  مراد علی شاہ جعلی اکاونٹس و میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں نیب ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2019ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ جعلی اکاونٹس اورمیگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں طلبی کے باوجود نیب میں پیش نہ ہوئے ، نیب نے وزیراعلیٰ سندھ کو آئندہ ہفتے اسلام آباد میں طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جعلی اکاونٹس اورمیگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں نیب کراچی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو منگل کی صبح گیارہ بجے طلب کیا تھا تاہم نیب کی تحقیقاتی ٹیم وزیراعلی سندھ کی کراچی نیب دفتر میں راہ تکتی رہی اور مراد علی شاہ تقاریب میں شریک ہوتے رہے۔

وزیراعلی نے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انھیں گزشتہ روز ہی نوٹس ملا تھا، اب دیکھیں گے کہ کن وجوہات پرنیب نے طلب کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے وزیراعلیٰ سندھ کو آئندہ ہفتے طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، وزیراعلیٰ سندھ نیب اسلام آباد میں اپنابیان ریکارڈ کرائیں گے۔

(جاری ہے)

نیب نے وزیراعلیٰ پاورپلانٹ تعمیرات میں سبسڈی کی تحقیقات کیلئے طلب کیا تھا اور غیرقانونی ٹھیکے ،اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق بھی سوالات پر پوچھ گچھ ہونا تھی ، وزیراعلیٰ پر سکرنڈ، کھوسکی، دادو، ٹھٹھہ شوگرملز کوغیرقانونی سبسڈی دینے کاالزام ہے۔واضح رہے جعلی بینک اکائونٹس کیس میں آصف زرداری اورفریال تالپور سمیت تقریباً تمام بڑینام زیرحراست اور پیشیاں بھگت رہے ہیں۔#