ٓخالق آباد، میرٹ پر لیویز فورس میں تعیناتیوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، بابو جمعہ خان نیچاری

منگل 17 ستمبر 2019 23:46

Gخالق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2019ء) قلات لیویز فورس کے کامیاب امید واروں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی نیچارہ کے سینئر رہنما سابق چیئرمین بابو جمعہ خان نیچاری نے اپنے جاری بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ میرٹ پر لیویز فورس میں تعیناتیوں کا خیر مقدم کرتے ہیں بلوچستان عوامی پارٹی جس دن سے اقتدار سنبھالا ہے خصوصا بلوچستان میں قیام امن بے روز گار جوانوں کو میرٹ پر روز گار کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہاہے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان اور صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو کی قیادت میں بلوچستان عوامی پارٹی اپنی منازل طے کررہی ہیں جوکہ ایک نیک شگون عمل ہیں ہمارا خواب خوشحال اور ترقی یافتہ بلوچستان ہیں جس میں انشااللہ ھم کامیاب ہونگیں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیااللہ لانگو کی کاوشوں سے ابتک بلوچستان بھر میں ہزاروں نوجوان کو باعزت روز گار ملیے ہیں جوکہ خوشحال بلوچستان کی طرف ایک مثبت عمل ہیں۔

متعلقہ عنوان :