موجودہ حکومت کے پاس حکومت چلانے کیلئے کوئی سیاسی وژن نہیں ہے، شیخ جعفر خان مندوخیل

منگل 17 ستمبر 2019 23:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ(ق)کے صوبائی صدر شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے پاس حکومت چلانے کیلئے کوئی سیاسی وژن نہیں ہے بدقسمتی سے اقتدار ایسے لوگوں کے حوالے کیاگیاجو کہ عوام کے خدمت کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں عام انتخابات میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت حقیقی نمائندوں کو انتخابات میں شکست سے دوچار کیا اقتدار ملنا آسان ہے لیکن عوام تک اقتدار کی رسائی دینا بہت بڑا مشکل کام ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے پارٹی دفتر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ جمہوری انداز میں سیاسی کی ہے اور بلوچستان کے حقوق کیلئے سیاسی و جمہوری جنگ جاری رکھا آج حکمرانوں کے پاس تمام تر وسائل کے باوجود صوبے کی ترقی وخوشحالی کیلئے عملی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ایک سال گزرنے کے باوجود صرف سوشل میڈیا کے ذریعے حکومت کی کارکردگی دکھائی جارہی ہے مگر زمینی حقائق کچھ اور ہیں موجودہ حکمران کواس لئے اقتدار دیا گیا تاکہ اقتدار ان کے حوالے کر کے صوبے کو مزید پسماندہ رکھا جائے حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے حقوق کیلئے تمام تر سائل بروئے کار لائیں مگر حکومت نے ایسا کچھ نہیں کیا جس کی وجہ سے اب عوام موجودہ حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ق)صوبے کی ترقیوخوشحالی چاہتے ہیں مگر جن کو اقتدار حوالے کیا گیا ہے انہوں نے اب تک صوبے کی مفاد کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھا یا ترقیاتی کام ملنے کے باوجود صوبے کو پسماندہ رکھا گیا ہے اگر موجودہ حکمران عوام کے مسائل حل نہیں کرسکتے تو اخلاقی طور پرمستعفی ہوجائیں عام انتخابات میں اس لئے حقیقی نمائندوں کو دور کیا گیا ۔