این آئی سی وی ڈی کے چیسٹ پین یونٹس کا قیام حکومت سندھ کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

منگل 17 ستمبر 2019 23:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2019ء) ترجمان حکومتِ سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ این آئی سی وی ڈی کے چیسٹ پین یونٹس کا قیام حکومت سندھ کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اورنگی ٹاو ٴن میں چیسٹ پین یونٹ کے قیام کی افتتاحی تقریب میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں دل کے امراض کا علاج بہت گراں ہے مگر حکومت سندھ بلا تخصیص تمام پاکستانیوں کو یہ سہولت مفت فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی کے میعاری علاج معالجہ کی سہولت کا دائرہ کار پورے صوبہ میں پھیلایا گیا ہے یہ صوبہ کا بارہواں اور کراچی شہر کا نواں چیسٹ پین یونٹ ہے جہاں ہارٹ اٹیک کے مریض کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دے کر این آئی سی وی ڈی روانہ کردیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی مشیر کے ہمراہ این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم قمر نے اس چیسٹ پین یونٹ کی افادیت کے بارے میں بتایا کہ اگر اورنگی ٹاو ٴن میں کسی شخص کو ہارٹ اٹیک ہو تو اسے اسپتال پہنچنے میں ایک گھنٹہ سے زائد وقت لگتا ہے ہمارا چیسٹ پین یونٹ فوری طبی امداد فراہم کرکے مریض کی جان بچانے میں معاون ثابت ہوگا۔ مشیر قانون نے کہا کہ حکومت سندھ حکومت کے اس اسٹیٹ آف دی آرٹ پراجیکٹ کو دنیا سراہ رہی ہے مگر وفاقی حکومت اس کام میں رکاوٹ پیدا کرنے کے کوشش کرتی رہی ہے جسے میڈیا نے اجاگر کیا جس کے بعد وفاقی حکومت کو اس اسپتال کو وفاقی تحویل میں لینے کا فیصلہ واپس لینا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ انتظامی اعتبار سے این آئی سی وی ڈی کی فنڈنگ سندھ حکومت کرتی ہے جبکہ وفاق کو اسے چلانے میں کوئی دلچسپی نہیں جبکہ سندھ حکومت نے بجٹ میں اب ہسپتالوں کے لیئے بجٹ میں پیسے رکھے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کراچی کو صاف کرنے کی مہم کے سربراہ وزیر اعلیٰ سندھ ہوں گے جو اس صفائی مہم کی براہِ راست نگرانی کریں گے۔# 17-09-19/--307 #h# ۸ کراچی پی ایس 130 کے علاقے نارتھ ناظم میں واقعہ مرکزی شاہراہِ نور جہاں کی حالت دیکھ کر ترس آتا ہے، ریاض حیدر bمیڈیا کے دوست بھی بلدیاتی نظام کی حالت زار کو بار بار میڈیا پر اجاگر کررہے ہیں مگر نااہل سندھ حکومت کو عوام کی مشکالات سے کوئی سروکار نہیں، پی ٹی آئی رہنمائ و رکن سندھ اسمبلی #h# ! کراچی(آن لائن) پی ٹی آئی رہنمائ و رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر کا بلدیاتی نظام کے حوالے سے کہنا ہے کہ کراچی پی ایس 130 کے علاقے نارتھ ناظم میں واقعہ مرکزی شاہراہِ نور جہاں کی حالت دیکھ کر ترس آتا ہے،میڈیا کے دوست بھی بلدیاتی نظام کی حالت زار کو بار بار میڈیا پر اجاگر کررہے ہیں مگر نااہل سندھ حکومت کو عوام کی مشکالات سے کوئی سروکار نہیں، سندھ حکومت کو آئینہ دکھایا جائے تو انگلیاں وفاق پر اٹھانے لگتے ہیں، نارتھ ناظم آباد میں شاہراہِ نور جہاں پر کئی مقامات پر کھڈے بلدیاتی نظام کا مذاق بنارہے ہیں کھڈوں کے باعث مرکزی شاہراہ پر ٹریفک حادثات روز کا معمول بن گئے ہیں،نام نہاد بلدیاتی نمائندوں کا کردار برداشت سے باہر ہو چکا ہے،پیپلزپارٹی پچھلے 11 سالوں سے صوبائی حکومت ہونے کے باوجود بھی نہ اندرون سندھ کی سڑکیں بنا سکے نہ کراچی کی ،سندھ کے ہسپتالوں میں ایک ایک بیڈ پر 5 پانچ مریض ہوتے ہیں جگہ جگہ گندگی کچرے کے ڈھیر پسماندگی ٹوٹی پوٹی سڑکیں نالے بھرے ہوئے، پانی کا سنگین بحران سندھ پولیس کی ناقص کارکردگی ٹرانسپورٹ فیل صحت فیل سپورٹس فیل لوکل ادرے کی کارکردگی فیل، سندھ حکومت اپنی کارکردگی میں مکمل فیل ہوچکی ہے،جب کراچی میں کچھ کام نہیں ہوتا تو سب مل کرتنقید کرتے ہے کہ وفاقی گورنمنٹ کہاں ہی اور جب وفاق کرنے کو آتا ہے تو پھر سندھ حکومت کا شورشرابہ سمجھ سے باہر ہے۔

#