آصف زرداری سے اڈیالہ جیل میں بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو زرداری، وکلائ کی ملاقات
عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات کرنے میں رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہیں !سابق صدر کو قید تنہائی میں رکھا جا رہا ہے،حکومت اپوزیشن کے اوپر جتنا بھی جبر کرے پیپلزپارٹی اپنے موقف پر قائم رہے گی ، سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر
منگل 17 ستمبر 2019 23:50
(جاری ہے)
مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی کور کمیٹی مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کے حوالے سے مشاورت کرے گی۔
پیپلزپارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس کل شام سات بجے زرداری ہا?س اسلام آباد میں ہوگا۔ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی نے حکومت کو دسمبر تک ڈیڈ لائن دی ہے کیونکہ حکومت ہر شعبہ میں ناکام ہو چکی ہے۔ پارٹی کے کل کے اجلاس میں غوروخوض کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں کہ نیشنل گورنمنٹ کے حوالے سے اسلام آباد میں قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ وقت ثابت کرے گا کہ ان قیاس آرائیوں میں کتنی صداقت ہے بہرحال اس حکومت سے جان چھڑوانے کے لئے ہم دوسری پارٹیوں سے مشاورت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معیشت تباہ ہوگئی ہے، بیروزگاری بڑھ رہی ہے، پاکستان کو اس وقت سنجیدہ قیادت کی ضرورت ہے۔ حکومت مزید رہی تو ملک کے نقصان دہ ہوگی۔ اس موقع پر آصف علی زرداری کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ روزانہ عدالت ہمیں مقدمات کے بنڈل تھما دیتی ہے۔ وکلائ کی ملاقات قانونی مشاورت کے لئے ہوتی ہے۔ آج بھی ہم سابق صدر سے ضمانت کی درخواست دائر کرنے کی بات کی مگر سابق صدر نے کہا کہ آپ کو کس بات کی جلدی ہے۔ حکومت جتنا ظلم کرنا چاہتی ہے کر لے۔ سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ ایک بھی ایسا کیس نہیں کہ صدر زرداری کا براہے راست لنک ہو۔ سابق صدر 68دن نیب کی حراست میں رہے مگر کچھ نہیں نکلا۔۔۔ ۔طارق ورکمزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.