راولپنڈی، ٹریفک وارڈن قتل کیس کی سماعت مزید کارروائی کیلئے ملتوی

منگل 17 ستمبر 2019 23:51

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2019ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سلیمان بیگ نے ٹریفک وارڈن قتل کیس کی سماعت مزید کارروائی کیلئے ملتوی کر دی ہے، گزشتہ روز عدالت نے تھانہ وارث خان میں درج سٹی ٹریفک پولیس کے وارڈن کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارنے کے مقدمے میں ملوث ملزمان راجہ رائید وغیرہ کیس کی سماعت 23ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔