راولپنڈی، قتل اور مذہبی توہین کے کیسوں کی سماعت مزید کارروائی کیلئے آئندہ تاریخ تک ملتوی

منگل 17 ستمبر 2019 23:51

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2019ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج عبدالرحیم نے قتل اور مذہبی توہین کے کیسوں کی سماعت مزید کارروائی کیلئے آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی ہے،تھانہ سٹی تلہ گنگ میں درج کچہری میں فائرنگ کرکے دو افراد کوقتل کرنے کے مقدمے میں ملوث ملزمان محمد اکرام وغیرہ کیس کی سماعت 24ستمبر، تھانہ صدر بیرونی میں درج قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم ارشد بھٹی کیس کی سماعت 18ستمبر اور تھانہ ایف آئی اے میں درج مذہبی توہین کے مقدمے میں ملوث ملزم ابتسام کیس کی سماعت 24ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔