شپیپلز پارٹی قیادت کے خلاف ایک لفظ بھی برداشت نہیں کرینگے،میر علی مدد جتک

بدھ 18 ستمبر 2019 00:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک گھیر سیاسی وجمہوری جماعت ہے پارٹی قیادت کے خلاف ایک لفظ بھی برداشت نہیں کرینگے پیپلز پارٹی کی قیادت نے جمہوریت کی مضبوطی اور آئین بالادستی کیلئے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں وقت اورحالات کا تقا ضا ہے کہ اب وفاقی حکومت اپنی ناکامیوں کوتسلیم کر کے اخلاقی طور پر مستعفی ہوجائے ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد روانگی سے قبل پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک میں جمہوریت کی مضبوطی اور آئین کی بالادستی کیلئے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں آج جو لوگ جمہوریت کی باتیں کررہے ہیں وہ جمہوریت کے نام پر ایک دبہ ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ جمہوریت کیلئے صرف پیپلزپارٹی نے ہی قربانیاں دی ہیں آج جو لوگ اقتدار میں ہیں وہ اپنے ذاتی مفادات کاایجنڈا لیکر عوام کوگمراہ کررہے ہیں احتساب کے نام پر جو ڈرامہ رچا یا جارہا ہے وہ صرف اور صرف اپوزیشن جماعتوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنارہے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ اب موجودہ حکومت مزید نہیں چلے گا اورموجودہ حکومت نے ایک سال کے دوران ملکی معیشت کوتباہ کر دیا اورملک کوبحرانوں میں دھکیل دیا انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں پارٹی چیئر مین بلاول بھٹو کے زیراہتمام کورکمیٹی کااجلاس ہورہا ہے جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا اگر پیپلز پارٹی کی قیادت نے حکومت کے خلاف جو بھی فیصلہ کیا وہ ہمارے لئے قابل قبول ہوگا اور پارٹی قیادت کی ہدایت پر بلوچستان کو جام کرینگے۔