لٹریسی ڈے کی مناسبت سے دینی عصری جدید و فنی تعلیم کے موضوع پر تعلیمی سیمینار کا انعقاد

بدھ 18 ستمبر 2019 00:05

سکھر۔17ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) لٹریسی ڈے کی مناسبت سے میلاد نعت انسٹیٹیوٹ میں دینی عصری جدید و فنی تعلیم کے موضوع پر تعلیمی سیمینار منعقد ہوا، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے میلاد مصطفے کمیٹی کے بانی چیرمین اور میلاد نعت انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر محمد غیاث الدین قادری نے کہا کہ تعلیم ہر دور کی ضرورت رہی ہے آج کے ماحول میں دینی عصری جدید اور فنی تعلیم کی سہولت میسر ہیں بچوں کو ان کی ذہنی صلاحیتوں اور قابلیت کے مطابق آگے بڑھنے کے مواقع موجود ہیںآج کے دور مدارس دینیہ میں بھی عصری و جدید جدیدتعلیم کے ساتھ ساتھ آ ٹی کی تعلیم بھی دی جارہی ہے تعلیمی سیمینار سے پروفیسر محمد اقبال خان پروفیسر رضوان اللہ خان پروفیسر محمد عرفان راجپوت ڈاکٹر غلام مصطفے قادری میلاد نعت انسٹیٹیوٹ کے پرنسپل مولانا رضوان خان محمد بلال قادری عطاری نجی تعلیمی ادارے کے ایڈمنسٹریٹر آغا تابش خان عادل خان ایڈووکیٹ فیضان وارث ایڈووکیٹ انجینئر سید طلحہ شاہ نے تعلیم کے حصول ضرورت سہولتوں اور درس و تدریس کے حوالے سے روشنی ڈالی ۔

متعلقہ عنوان :