ڈپٹی کمشنر سکھر کی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں اجلاس ، سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

بدھ 18 ستمبر 2019 00:06

سکھر۔17ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں یونیورسٹی اور تھیزپیانز تھیٹر فاؤنڈیشن کی جانب سے چار روزہ قومی صوفی فوک فیسٹول کافتتاح 19 ستمبر 2019 کو دن 3 بجے یونیورسٹی کے سینٹرل لان میں ہوگا۔ اس تقریب میں ملک بھر سے نامور مندوبین اور فنکار شرکت کریں گے۔جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اس سلسلے میں انتظامی کمیٹی کا حتمی اجلاس وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شرکائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ نے کہا کہ یہ فیسٹول صوفی ازم، امن، برداشت اور بھائی چارے کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔ اس کے علاوہ مختلف ثقافتوں کے بارے میں جاننے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔ ڈاکٹر پروین شاہ نے انتظامی کمیٹی کے ممبران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اہداف جلد ازجلد مکمل کریں۔ پروفیسر ڈاکٹر غلام رضا بھٹی وائیس چانسلر شیخ ایاز یونیورسٹی شکارپور نے کہا کہ وہ اس فیسٹول کیبہترین انعقاد میں شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ تھیزپیاز تھیٹر فاؤنڈیشن کے چیئرمین فیصل ملک نے شرکاء کو فیسٹول کے حتمی شیڈول کے بارے میں آگاہی دی۔

متعلقہ عنوان :