سی آئی اے پولیس کی کارروائی، سٹریٹ کرائم ،موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار ،قبضہ سے مال مسروقہ واسلحہ برآمد

سٹر یٹ کرائم اورمو ٹر سائیکل چوری کی وارداتو ں کے سد با ب کے مو ثر اقداما ت بر ئوے کا ر لا ئے جا ئیں ،ڈی آئی جی آ پریشنز سیدکی افسران کو ہد ایت

بدھ 18 ستمبر 2019 00:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2019ء) سی آئی اے پولیس نے بڑ ی کاروائی کرتے ہوئے کھنہ اور کورال کے علاقوں میں سٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث سابقہ ریکا ر ڈ یا فتہ گروہ کے دو ملزمان گرفتار کرلئے ،ملزمان کے قبضہ سے موبائل فون19عدد، 02عدد لیپ ٹاپ،کیمرا، EVOڈیوائس USB،اور پسٹل03عدد معہ ایمو نیشن بر آمدکرلیا ہے ، ملزمان کومجاز عدالت میں پیش کرکے ریمانڈجسمانی حاصل کر لیا گیا ہے ، مزید تفتیش جا ری ہے،ڈی آئی جی آ پریشنز وقار الدین سیدکی افسران کو ہد ایا ت کی ہے کہ سٹر یٹ کرائم اورمو ٹر سائیکل چوری کی وارداتو ں کے سد با ب کے مو ثر اقداما ت بر ئوے کا ر لا ئے جا ئیں ۔

نتفصیلا ت کے مطا بق آئی جی اسلام آ باد محمد عامر ذوالفقار خا ن کے خصوصی احکا ما ت پر ضلع بھر میں جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف کر یک ڈائو ن جا ری ہے، ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے ان احکا ما ت کی روشنی میں تما م زونل افسران کو ہد ایا ت جا ری کیں کہ سٹر یٹ کر ائم اور مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتو ں کے وارداتو ں کے سد با ب کے لیے مو ثر اقداما ت بر ئو ے کا ر لا ئے جائیں ، ان ہد ایا ت پر ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خا ن کی زیر نگر انی اے ایس آئی شکیل احمد معہ دیگر ملازمان پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی ، تشکیلی ٹیم نے تما م تر وسائل بر ئوے کا ر لا تے ہو ئے کھنہ اور کورال کے علا قوں میں ڈکیتی،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے سابقہ ریکارڈ یافتہ دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں محمد عدیل بٹ ولد فدا محمد بٹ ساکن گلی نمبر07مکان نمبر437-PPمحلہ محمود آباد پنڈوڑہ راولپنڈی اور تحسیم عباسی ولد محمد ارشاد عباسی ساکن گلی نمبر09نزد ٹیوب ویل نمبر18پنڈوڑیاں اسلام آباد شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضہ سے کل مالیتی سامان تقریبا8,00,000/-روپے موبائل فون19عدد، 02عدد لیپ ٹاپ،کیمرا،EVOڈیوائس،USB، پسٹل03عدد برآمد، ملزمان کوعدالت مجاز پیش کرکے ریمانڈجسمانی حاصل کیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر292مورخہ07.09.19بجرم392/411ت پ تھانہ کھنہ،مقدمہ نمبر276مورخہ24.08..19بجرم392ت پ تھانہ کھنہ،مقدمہ نمبر282مورخہ01.09.19بجرمAO 13/20/65 تھانہ کھنہ،مقدمہ نمبر283مورخہ01.09.19بجرمAO 13/20/65 تھانہ کھنہ اورمقدمہ نمبر422مورخہ12.09.19بجرم392/411 تھانہ کورال سابقہ مقدمات کی تفصیلمقدمہ نمبر354مورخہ17.06.14بجرم392/411ت پ تھانہ انڈسٹریل ایریا اسلام آباد،مقدمہ نمبر245مورخہ13.06.13بجرم392/411ت پ تھانہ انڈسٹریل ایریا اسلام آباد،مقدمہ نمبر386مورخہ07.07.14بجرم399/402/420/468/471ت پ AO 13/20/65تھانہ انڈسٹریل ایریا،مقدمہ نمبر509مورخہ30.09.14بجرمAO 13/20/65تھانہ انڈسٹریل ایریا اورمقدمہ نمبر516مورخہ02.10.14بجرمAO 13/20/65تھانہ انڈسٹریل ایریا درج ہیں ، ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و جو انو ں کی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے انہیں تعریفی اسناد دینے کا اعلا ن کیا ہے انہو ں نے کہا کہ شہر یو ں کی جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے اور جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی میں کر دار ادا کر نے والے پولیس افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کی جا ئے گی۔

انہو ں نے تما م پولیس افسران کو ہدا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف سخت کا رروائیاں عمل لا تے ہو ئے ان کو قا نو ن کی گرفت میںلا یا جا ئے، ضلع بھرمیں سٹر یٹ کر ائم اورگا ڑ ی و مو ٹر سائیکل چوری کے خا تمہ کے لیے تما م تر ضر وری اقداما ت اٹھا ئے جا ئیں اور ایسے ملزمان کو برمو قع گرفتار کیاجائے ۔