کو ٹلی ستیاں اور کہو ٹہ کو سیا حتی لحاظ سے مری کی طرح اپ گر یڈ کیا جائیگا، کمشنر راولپنڈی

بدھ 18 ستمبر 2019 00:06

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2019ء) کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ثا قب ظفرنے ممبر قو می اسمبلی صدا قت عباسی کے ہمراہ مر ی، کہو ٹہ ،کو ٹلی ستیاں میں تر قیا تی کا موں کا جائزہ لیتے ہو ئے کو آ پر یٹو سو سا ئٹیز (مری) کو ہدا یت کی کہ سو سا ئٹیز کے الیکشن کو شفاف بنا نے کے لئے الیکشن انعقاد کی پو ری تفصیل کمشنر آ فس میں جمع کروائی جائے تا کہ اس میں شفا فیت کو یقینی بنا نے کے لئے مو ثر مانیٹرنگ نظام مر تب کیا جاسکے۔

ممبر قو می اسمبلی صدا قت عبا سی نے ہدا یت کی کہ مری میں ٹرا ما سینٹر کے لئے پی سی ون کو اپروو کروایا جائے تا کہ جلد از جلد اس پر کام شر وع کر وایا جائے۔کمشنر راولپنڈی نے ہدا یت کی کہ مری،کہوٹہ و کو ٹلی ستیاں میں کئے جا نے والے تر قیا تی کا موں میں سیا حت اور فا ریسٹیشن و قد رتی ما حو ل کو برقرار رکھنے کے لئے ز یا دہ سے زیادہ در خت اگا نے پر خصوصی تو جہ دی جائے کیو نکہ ان علاقوں کی خو بصورتی ما حو ل کے اسی قد رتی پن کی بدولت ہے۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر ڈا ئر یکٹر ڈو یلپمنٹ نا ز یہ سد ھن ، اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر ڈو یلپمنٹ فضل شیر، اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر کو آ پر یٹو سوسائٹیزمری، ڈاکٹر اطہر صدر اینڈ ڈی، مسعود احمد ، ڈسٹر کٹ فا ر یسٹ آ فیسر(مری) ود یگر متعلقہ افسران کے علاوہ کہوٹہ ، مری اور کو ٹلی ستیاں کے عوا می نما ئندے بھی وہاں مو جود تھے۔ کمشنر راولپنڈی نے مز یدکہا کہ مقا می لو گوں کو ز ندگی کی بنیا دی سہو لیات فراہم کر ے کے ساتھ ساتھ ان کا معیار ز ندگی بھی بلند کر نا ہے۔

انہوں نے ہد ا یت کی کہ سا لا نہ تر قیا تی سکیموں میں شامل روڈزو د یگر مفاد عا مہ کے منصو بوں کو جلد از جلد مکمل کیاجا ئے تا کہ شہر ی اس سے مستفید ہو سکیں۔انہوںنے کہا کہ مر ی میں رش کو کم کرنے اور سیاحو ں کو نئے سیا حتی مقا مات کا موقع دینے کے لئے تحصیل کو ٹلی ستیاںکو مر ی جیسا سیا حتی مقا م بنا نے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں تا کہ مقا می لو گوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو بھی بہتر و معیاری تفر یحی سہو لیات فراہم کی جا سکیں۔

سیا حتی لحا ظ سے کو ٹلی ستیاں کو بہتر سے بہتر ین بنا نے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے نیز یہاں سیا حتی مقامات پر انٹری گیٹ، تا ر یخ سے آ و یزاں بو رڈز، سیاحوں کے بیٹھنے کے لئے بینچزاور ان کے ساتھ چھتریاں، سائن بورڈزاور کو ڑے دا نوں کا اضا فہ کیا جائے اور کو ٹلی ستیاں کے تمام ر یسٹ ہا ئو سزکو اپ گریڈ کیا جائے۔