ڈالر کی مسلسل تیسرے روز پیش قدمی، امریکی کرنسی کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا

پیر کو کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 8 پیسے مہنگا ہو کر 156 روپے 32 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا

muhammad ali محمد علی منگل 17 ستمبر 2019 20:59

ڈالر کی مسلسل تیسرے روز پیش قدمی، امریکی کرنسی کی قیمت میں مزید اضافہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2019ء) ڈالر کی مسلسل تیسرے روز پیش قدمی، امریکی کرنسی کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا، پیر کو کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 8 پیسے مہنگا ہو کر 156 روپے 32 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں مسلسل تیسرے روز ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر مستحکم رہی۔ ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی میں 8 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک ڈالر کی قیمت 156 روپے 32 پیسے ہو گئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے روز ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف انٹر بینک کے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 156 روپے 40 کی سطح پر مستحکم رہی۔ جہاں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے، وہیں پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ میں کچھ روز کے دوران استحکام دیکھنے میں آیا ہے۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز معمولی مندی دیکھی گئی، حصص مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 19.63 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی۔ مندی کے بعد 100 انڈیکس 31908.92 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ منگل کے روز ایک موقع پر ٹریڈنگ کے دوران حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 32 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا تاہم انویسٹرز کی طرف سے عدم دلچسپی کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں تنزلی دیکھی گئی اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 31908.92 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔