Live Updates

ملک کو چالیس سال سے لوٹنے والے حاجی ثناء الله بن رہے ہیں، شہزاد یونس شیخ

بدھ 18 ستمبر 2019 00:08

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2019ء) صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف پنجاب شہزاد یونس شیخ نے کہا ہے کہ ملک کو چالیس سال سے لوٹنے والے حاجی ثناء الله بن رہے ہیں ۔پاناما پیپر اور عوام نہ آتے تو مک مکا کی سیاست کرنے والے عوام کو جھوٹے نعروں سے دھوکہ دیتے ہی رہتے ۔

(جاری ہے)

ان کا کچا چٹھا تو پاناما کیس اور عمران خان نے کھول کر قوم کے سامنے رکھا ملک و قوم کی خوش قسمتی ہے جن کو عمران خان جیسا محب وطن سپریم کورٹ سے سرٹیفائیڈ صادق و امین لیڈر اور ملک و قوم کا درد رکھنے والا اور کشمیریوں کی آزادی کے لئے دل میں تڑپ رکھنے والا وزیر اعظم ملا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ 27 ستمبر کو وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے والے ہیں جہاں وہ کشمیر کاز پر بھر پور سٹینڈ لیں گے اور دنیا کے ممالک کو مودی سرکار کے کشمیریوں پر ظلم و ستم سے آگاہ کریں گے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات