Live Updates

اقوام عالم نے بھارت کو کشمیریوں پر ظلم و بربریت ،نسل کشی کے اقدامات کو نہ روکا تو عالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں ، صادق سنجرانی

امقبوضہ کشمیر میں حالیہ بھارتی اقدامات غیر قانونی ،اقوام متحدہ کے قراردادوں کے منافی ہیں ،مودی حکومت کا مکروہ چہرہ اقوام عالم کو دکھانے کیلئے ملکی و عالمی سطح پر مظالم کی تشہیر انتہائی ضروری ہو چکی ہے، چیئرمین سینیٹ

بدھ ستمبر 00:10

اقوام عالم نے بھارت کو کشمیریوں پر ظلم و بربریت ،نسل کشی کے اقدامات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2019ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ اقوام عالم نے بھارتی افواج کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر کے نہتے کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و بربریت اور نسل کشی کے اقدامات کو نہ روکا تو عالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں ا ور مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر بھارتی افواج کے مظالم پر دنیا کی خاموشی عالمی امن کیلئے خطرہ بنتا جا رہا ہے ۔

ایک بیان میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے حالیہ اقدامات غیر قانونی اور اقوام متحدہ کے قراردادوں کے منافی ہیں جن کی ملکی و بین اقوامی سطح پر تشہیر کرنا انتہائی ضروری ہو چکا ہے تا کہ مودی حکومت کا مکروہ چہرہ اقوام عالم کو دیکھایا جا سکے ،اس حوالے سے سینیٹ (آج) بدھ کو اسلام آباد کے کنونشن سنٹر میں نیشنل پارلیمنٹرین کانفرنس کا انعقاد کر رہا ہے جس میں صدر پاکستان ، اسپیکر قومی اسمبلی، اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی کے علاوہ صوبائی و قانون ساز اسمبلیو ں کے نمائندوں اور ملک کی سیاسی قیادت کے علاوہ تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد خصوصی طور پر شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی افواج کے مظالم اور انسانی حقوق کی پامالی پر مفصل روشنی ڈالی جائے گی اور اس پلیٹ فارم سے عالمی برادری پر واضح کیا جائے گا کہ مقبوضہ کشمیر کے واقعات سے کسی بھی قسم کی چشم پوشی شدید خطر ات کا باعث بن سکتی ہے ۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آج مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈائون اور کرفیو کی پابندیوں کا مسلسل 43واں دن ہے ۔

نہتے کشمیری بدستور اپنے گھروں کی چار دیواری میں محصور ہو چکے ہیں وہاں کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات نا پید ہو چکی ہیں اور لوگوں کا عملاً دنیا سے رابطہ کٹ چکا ہے جو بھارتی مظالم کو مکمل طور پر آگاہ کرنے کی پوزیشن میں بھی نہیں رہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر کا ماحول بن چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کو اقوام عالم میں باور کرانے کیلئے بھر پور کوشش کی جا رہی ہے اور اگر بھارتی جنونی عزائم کے آگے بند باندھنے کا کوئی اقدام نہ کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے اس مسئلے کو اجاگر کرنے کیلئے منعقد ہونے والی کانفرنس میں اقوام عالم کو واضح پیغام دیا جائے گا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کا حل ناگزیراور فوری حل طلب ہے۔

تنازعہ مقبوضہ کشمیر کی بھڑکتی ہوئی آگ سے متعلق تازہ ترین معلومات