زونگ کو 5 جی ٹیکنالوجی کی آزمائشی خدمات ٹیسٹ کرنے کی اجازت دی گئی تھی، کمرشل کی نہیں، پی ٹی اے

زونگ کو فائیو جی نیٹ ورک پر مبنی کمرشل خدمات کی فراہمی سے متعلق ایسے اشتہارات واپس لینے کو کہا ہے جو صارفین کو گمراہ کرسکتے ہیں، بیان

بدھ ستمبر 00:10

زونگ کو 5 جی ٹیکنالوجی کی آزمائشی خدمات ٹیسٹ کرنے کی اجازت دی گئی تھی، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2019ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا میںزونگ کی 5 جی کے متعلق حالیہ تشہیر کے حوالے سے عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ حکومت پاکستان کی پالیسی کی روشنی میں زونگ کو صرف 5 جی ٹیکنالوجی کی آزمائشی خدمات ٹیسٹ کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

زونگ سیلولر موبائل آپریٹر کو پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی کی بنیاد پر کمرشل موبائل خدمات فراہم کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔اس ضمن میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) کی طرف سے زونگ کو پہلے ہی 5 جی نیٹ ورک پر مبنی کمرشل خدمات کی فراہمی کے متعلق ایسے اشتہارات واپس لینے کیلئے کہا گیا ہے جو صارفین کو گمراہ کر سکتے ہیں۔ حکومت پاکستان کی پالیسی ڈائریکٹو کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے سال رواں میں 5 جی خدمات کی آزمائش کا لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے مجوزہ ٹرائیل اس سلسلے کی پہلی کڑی تھا۔ حکومتی پالیسی کے متعلق دیگر آپریٹربھی مستقبل میں 5 جی کی آزمائشی خدمات ٹیسٹ کریں گے۔