سندھ اسمبلی کا لاڑکانہ میڈیکل کالج کی طالبہ کی ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ

نمرتا نے خودکشی نہیں بلکہ انہیں قتل کیا گیا ہے لہذا اسکی جامع انکوائری کی جائے، منگلا شرما

بدھ 18 ستمبر 2019 00:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2019ء) سندھ اسمبلی نے لاڑکانہ میڈیکل کالج کی طالبہ کی ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ صوبے میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات ا ٹھائے جائیں ایم کیوایم پاکستان کی منگلا شرما نے نمرتا کے لئے ایک منٹ کی خاموشی کی درخواست کرتے ہوئے دعوی کیا کہ نمرتا نے خودکشی نہیں بلکہ انہیں قتل کیا گیا ہے لہذا اسکی جامع انکوائری کی جائے اجلاس میں محسن پاکستان ڈاکٹر قدیر خان اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحتیابی کی دعا کی گئی۔

(جاری ہے)

بدین کے سول اسپتال میں انکیوبیٹرز کی عدم دستیابی کے باعث تین معصوم بچوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار اور انکے ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی، میرپورخاص کے ہندو بچے کے روڈ ایکسیڈنٹ میں فوت ہونے پر اظہار افسوس اور ایمبولینس فراہم نہ کرنے کے زمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور کشمیریوں کے تحفظ کے لئے دعا کرائی گئی۔