سود کی لعنت کے خاتمے اور کفایت شعاری کے سے ہی ملک ترقی اور مہنگائی کا خاتمہ ہوسکتا ہے،کاشف شیخ

مہنگائی وبے روزگاری سے نجات سمیت تمام مسائل کا حل سودی نظام کے خاتمے اور اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ میں ہے ، جماعت اسلامی

بدھ 18 ستمبر 2019 00:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2019ء) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ مہنگائی کا طوفان حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کا نتیجہ ہے، سود کی لعنت کے خاتمے اور کفایت شعاری سے ہی ملک ترقی اور مہنگائی کا خاتمہ ہوسکتا ہے، انہوں نے ایک بیان میں اسٹیٹ بینک کے ’’معاشی سرگرمیاں سست اور مہنگائی بڑھنے کے خدشہ‘‘ کے حالیہ پالیسی بیان کو حکومت کے معاشی صوررتحال بہتر ہونے کے پی ٹی آئی حکومت کے دعووں کی نفی کردی ہے، عوام کو امید تھی کہ موجودہ حکومت اپنے منشور اورانتخابی دعووں کے مطابق مہنگائی ،بیروزگاری کاخاتمہ کرکے عوام کو ریلیف دے گی مگر ایک سال گذرجانے کے باوجود عوام سے کئے گئے وعدوے پورے نہیں کئے بلکہ ہر آنے والے دن عام آدمی کی مشکلات ومحرومیوں میں اضافہ کا پیغام لیکر طلوع ہورہا ہے، روپے کی بے قدری، ڈالر کی اونچی اڑان اور مہنگائی کے طوفان نے عواوم کی زندگی اجیرن بناکر رکھ دی ہے، آلو پیاز،چینی چاول سے لیکر تیل وکھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کو سخت پریشان کرکے رکھ دیا ہے، صوبائی رہنما نے کہا کہ مہنگائی وبے روزگاری سے نجات سمیت تمام مسائل کا حل سودی نظام کے خاتمے اور اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ میں ہے،سودی نظام معیشت اوراللہ واس کے رسولؐ کو ناراض کرنے کی وجہ سے آج ملک وقوم مختلف مسائل ومشکلات کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

ایک طرف ریاست مدینہ طرز کی حکومت کا دعویٰ تودوسری طرف سودی نظام،قادیانیت اوربے حیائی کو فروغ حکومت کے اصل ایجنڈے کا واضح کرتا ہے اس لیے تبدیلی کا دعویٰ دھوکے کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔ حکمران آئی ایم ایف وعالمی مالیاتی اداروں سمیت غیروں کی ڈکٹیشن کی بجائے عام آدمی کے مسائل ومشکلات کو سامنے رکھ کر معاشی پالیسی بنائیں۔