لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں دہرے قتل کیس کے ملزم کی ضمانت منظور کر لی

بدھ 18 ستمبر 2019 00:14

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2019ء) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں دہرے قتل کیس کے ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے متعلقہ عدالت میں جمع کروانے پر ملزم کی رہائی کا حکم دیا ہے ۔ضمانت کی درخواست پر ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس طارق عبا سی نے سما عت کی۔

(جاری ہے)

ملزم بخشیش الہی پر 8 جون 2018کوساتھیوں کے ہمراہ دیرینہ دشمنی پر مخالف فریق پر فائرنگ کا الزام تھا ۔ راجہ غنیم عبیر خان ایڈووکیٹ نے کہاکہ پولیس کے مطابق ملزم کی فائرنگ سے محمد عمران جاں بحق ہوا، پولیس ٹھوس شواہد فراہم نہ کرسکی ..جعلی ریکوری ڈال کر ملزم بنایا گیا ۔ دلائل سننے کے بعد لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں دہرے قتل کیس کے ملزم کی ضمانت منظور کر لی