بلوچستا ن کی محرومیوں کے ذمہ دارن موجودہ سمیت سابقہ حکومتیں ہیں، مولاناعبد الحق ہاشمی

بدھ 18 ستمبر 2019 00:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2019ء) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبد الحق ہاشمی نے کہ بلوچستا ن کی محرومیوں کے ذمہ دارن موجودہ سمیت سابقہ حکومتیں ہیں بلوچستان کے دور درازعلاقوں میں پینے کاپانی دستیاب نہیں ۔نوجوان روزگار کوجبکہ عوام الناس اشیائے ضروریہ کیلئے ترس رہے ہیں ۔چوری جاری احتساب خاموش یہ پالیسی اہل بلوچستان کیلئے ٹھیک نہیں احتساب کے نظام کو صاف رکھے اور ہر بدعنوان کو پکڑ کر ان سے قومی دولت برآمد کرکے عوام کی حالت بدلنے پر خرچ کیا جائے ۔

موجودہ حکومت بھی حکومتوں کا ناکام تسلسل ہیں کوئی تبدیلی نہیں ۔مہنگائی ،قرضوں ،لوٹ مار،بدامنی میں اضافے کو ہم منفی تبدیلی کہہ سکتے ہے۔ موجودہ حکومت کی مہنگائی کی وجہ سے غریبوں کا جینا حرام کرہوگیاہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈیرہ اللہ یار میں کارکنان وذمہ داران سے گفتگوکرتے ہوئے کہی اس موقع پران کے ہمراہ صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان ،نائب امراء مولاناعبدالکبیر شاکر،بشیر احمدماندائی،میر محمد عاصم سنجرانی ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ،انجینئرعبدالمجید بادینی،کوئٹہ کے امیر حافظ نورعلی ودیگر ذمہ داران بھی تھے ۔

مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہا کہ بلوچستان حکومت کا ب تک قبلہ درست نہیں ہوا تیرہ مہینے میں کوئٹہ میگاپراجیکٹ شروع ہوا نہ حکومتی سطح پر سادگی اورنہ ہی لوٹ مار کرنے والوں کو عوام کے سامنے لایاگیا ۔ٹینکیوں سے کروڑوں برآمد مگر نیب خاموش ،احتساب نہیں ۔جماعت اسلامی نے کرپشن کے خلاف عوامی مارچ ،دھرنے دیے اس لیے نہیںکہ حکومت صرف اپنے مذموم مقاصدکے حصول کیلئے نیب واحتساب کے اداروں کو استعمال کریں ۔

بلوچستان کے کرپشن کے چرچے پر طرف ہیں اس پر کسی کوناراض نہیںہونا چاہیے بلکہ کرپشن کو جڑ سے ختم کرناچاہیے ملوث کوئی بھی ہو ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہونے چاہیے جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ کرپشن کا خاتمہ اور صالح قیادت سامنے آجائیں تاکہ عوام کے مسائل حل اور قومی دولت قوم پر خرچ ہوجائے۔