[کشمیر میں قیامت برپا ہے ،گھروں میں محصور لوگ بھوک پیاس اور ادویات نہ ملنے کی وجہ سے دم توڑ رہے ہیں ،سردارظفرحسین خان ایدووکیٹ

ی* حکمران اورسیاسی جماعتیں بیانات تک محدود ہیں ،کشمیر کی آزادی کا واحد راستہ جہاد ہے [افواج پاکستان اللہ پر بھروسہ کرتے ہوئے آزادی ٴ کشمیر کے لیے آگے بڑھیں ، پوری قوم ان کی پشت پر ہوگی،صوبائی امیر جماعت اسلامی

منگل 17 ستمبر 2019 22:35

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2019ء) جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیرسردارظفرحسین خان ایدووکیٹ نے کہا ہے کہ کشمیر میں قیامت برپا ہے ،گھروں میں محصور لوگ بھوک پیاس اور ادویات نہ ملنے کی وجہ سے دم توڑ رہے ہیں ،نوجوانو ں کو اٹھا کر غائب کیا جا رہا ہے ۔ بیٹیوں کو اغوا کر کے بے حرمتی کی جارہی ہے جبکہ حکمران اورسیاسی جماعتیں بیانات تک محدود ہیں ۔

کشمیر کی آزادی کا واحد راستہ جہاد ہے،افواج پاکستان اللہ پر بھروسہ کرتے ہوئے آزادی ٴ کشمیر کے لیے آگے بڑھیں ، پوری قوم ان کی پشت پر ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کاا ایک ہی مطالبہ ہے کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دیا جائے ۔کشمیر کی بندربانٹ کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،اگر حکومت نے کشمیر کی آزادی پر کوئی سودے بازی کرنے کی کوشش کی تو انہیں اسلام آباد میں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی اور قوم انہیں عبرت کا نشان بنادے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی نظریاتی ، جغرافیائی اور معاشی شہ رگ ہے ۔ کشمیر کا مسئلہ پاکستان کا مسئلہ ہے اور کشمیر کا مقدمہ پاکستانی قوم کو لڑناہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس خوش فہمی کا شکار ہے کہ کشمیرکی آزادی کے لیے امریکہ ہماری مدد کرے گا ، حالانکہ ٹرمپ مسئلہ کشمیر کو عالمی مسئلہ تسلیم کرنے کے لیے بھی تیار نہیں ۔ حکمران جن کو ثالث سمجھ رہے ہیں ، وہ کشمیر کو ٹکڑوں میں بانٹنے کی تیاری کر رہے ہیں ۔ کسی قیمت پر ٹرمپ کی ثالثی قبول کریں گے نہ کشمیر کو ٹکڑوں میں بٹنے دیں گے ۔