اسلام آباد انتظامیہ نے ڈینگی کے خاتمہ ، شہریوں کی سہولت کے لئے شہرکے مختلف علاقوں میں مفت میڈیکل کیمپس قائم کر دیئے

منگل 17 ستمبر 2019 22:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) اسلام آباد انتظامیہ نے ڈینگی کے خاتمہ اور شہریوں کو سہولت کی فراہمی کے لئے وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں مفت میڈیکل کیمپس قائم کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے ڈینگی کے خاتمہ کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ میڈیکل کیمپس ڈپٹی کمشنر کے دفتر اور کمیونٹی ہال، ہمک میں لگائے گئے۔

میڈیکل کیمپس فلاحی تنظیم کے تعاون سے لگایا گیا۔ کیمپس میں ڈینگی سے متعلق آگاہی بچاؤ اور علاج کی سہولیات فراہم کیں گئیں۔ کیمپس میں آنے والے مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا اور دوائیں فراہم کی گئیں۔ میڈیکل کیمپس میں 4 سو زائد مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ڈینگی کے خاتمے کے لیے اسپرے بھی جاری ہیں۔

(جاری ہے)

کورنگ ٹاؤن،فارمنگ کوآپریٹو سوسائٹی میں ڈینگی بچاؤ سپرے کیا گیا۔

پی ای سی ایچ ایس،کورنگ ٹاؤن اور غوری ٹاؤن میں بھی سپرے کیا گیا۔روات،کرپا،کیانی روڈ اور دیگر علاقوں میں ہیلتھ ٹیموں کا دورہ بھی ہوا۔ جی ٹی روڈ روات میں قائم اڈوں میں سپرے کے ساتھ آگاہی بھی فراہم کی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے کہا کہ تمام علاقوں میں سپرے کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی گئی، ڈینگی سے بچاؤ کا اسپرے دیگر بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔ ایم سی آئی، انتظامیہ اور وزارت صحت ڈینگی کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی محدود وسائل ہونے کے باوجود بھی ڈینگی کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :