گزشتہ مالی سال 2018-19ء کے دوران سونے کی درآمدات میں 35.16 فیصد کمی واقع ہوئی ،ادارہ برائے شماریات پاکستان

منگل 17 ستمبر 2019 23:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) گزشتہ مالی سال 2018-19ء کے دوران سونے کی درآمدات میں 35.16 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2017-18ء کے دوران 512کلو گرام سونا درآمد کیا گیا جس کی مالیت 2ہزار 274 ملین روپے رہی جبکہ گزشتہ مالی سال 2018-19ء کے دوران سونے کی درآمدات 332کلو گرام تک کم ہو گئیں جن کی مالیت ایک ہزار 767ملین روپے رہی ۔پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2017-18ء کے مقابلہ میں مالی سال 2018.19ء کے دوران سونے کی درآمدات میں 180کلو گرام یعنی 35.16 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :