گزشتہ مالی سال 2018-19ء کے دوران لوہے اور سٹیل سکریپ کی درآمدات میں 13.88 فیصد کمی واقع ہو ئی ،ادارہ برائے شماریات پاکستان

منگل 17 ستمبر 2019 23:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) گزشتہ مالی سال 2018-19ء کے دوران لوہے اور سٹیل سکریپ کی درآمدات میں 13.88 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2017-18ء کے دوران 52لاکھ 83ہزار 114 میٹرک ٹن لوہا اور سٹیل سکریپ درآمد کیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال 2018-19ء کے دوران لوہے اور سٹیل سکریپ کی درآمدات کم ہو کر 45لاکھ 49ہزار 791میٹرک ٹن تک پہنچ گئیں ۔پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2017-18ء کے مقابلہ میں مالی سال 2018.19ء کے دوران لوہے اور سٹیل سکریپ کی درآمدات میں 7لاکھ 33ہزار 323 میٹرک ٹن یعنی 13.88 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :