بھارت پر سکتہ طاری، پاکستان کی جانب سے پہلی مرتبہ طیارہ بردار جنگی بحری جہاز حاصل کرنے کی تیاریاں
چین کی جانب سے گزشتہ کئی ماہ سے پاکستان کو طیارہ بردار جنگی بحری جہاز کی فروخت پر غور کیا جا رہا ہے، جہاز ممکنہ طور پر 2020 تک پاکستان بحریہ کا حصہ بن سکتا ہے
محمد علی منگل 17 ستمبر 2019 23:33
(جاری ہے)
چین نے پاکستان کی دفاعی قوت، خاص کر بحری دفاعی امور میں اضافے کیلئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔
چین نے پاکستان کو اپنا پہلا طیارہ بردار جنگی بحری جہاز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاک بحریہ اب تک طیارہ بردار جنگی بحری جہاز سے محروم ہے، جبکہ بھارت کی بحریہ کے پاس طیارہ بردار جنگی بحری جہاز کی سہولت موجود ہے۔ اس صورتحال میں چین نے پاکستان کی مدد کا فیصلہ کیا ہے۔ چین نے چند برس قبل ہی اپنا پہلا طیارہ بردار جنگی بحری جہاز تیار کیا تھا۔ چین کا طیارہ بردار جنگی بحری جہاز 2012 سے آپریشنل ہے اور دنیا کے بہترین طیارہ بردار جنگی بحری جہازوں میں سے ایک تصور کیا جاتا ہے۔ چونکہ چین اب مزید طیار بردار جنگی بحری جہاز تیار کر رہا ہے، اس لیے بھی چین نے اپنا پہلا طیارہ بردار جنگی بحری جہاز پاکستان کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس حوالے سے پاکستان اور چین کے درمیان تاحال باقاعدہ معاہدہ طے نہیں پایا۔ بتایا گیا ہے ممکنہ طور پر چین کا طیارہ بردار جنگی بحری جہاز 2020 تک پاک بحریہ کا باقاعدہ حصہ بن جائے گا۔ چین اپنے پہلے طیارہ بردار جنگی جہاز کو اپ گریڈ کرنے کے بعد پاکستان کے حوالے کرے گا۔ جبکہ دوسری جانب چین پاکستان کو جدید جنگی بحری جہاز اور آبدوزیں بھی فراہم کرے گا۔ چین اور پاکستان کے درمیان اس دفاعی معاہدے کی خبر نے پاکستان کے دشمنوں، خاص کر بھارت کے ہوش اڑا دیے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.