فضائی سفر کرنا مزید مشکل ہو جائے گا، یکم نومبر سے تمام ائیرلائنز کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ کرنے کا اعلان

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے فیصلے کے مطابق بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کو اب اضافی 3 سے 5 ہزار روپے تک کے اخراجات ادا کرنا ہوں گے

muhammad ali محمد علی بدھ 18 ستمبر 2019 00:20

فضائی سفر کرنا مزید مشکل ہو جائے گا، یکم نومبر سے تمام ائیرلائنز کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2019ء) فضائی سفر کرنا مزید مشکل ہو جائے گا، یکم نومبر سے تمام ائیرلائنز کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ کرنے کا اعلان، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے فیصلے کے مطابق بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کو اب اضافی 3 سے 5 ہزار روپے تک کے اخراجات ادا کرنا ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے تمام ائیرپورٹس کا انتظام سنبھالنے والی سوی ایوی ایشن اتھارٹی نے مختلف اخراجات کی مد میں یکم نومبر سے فضائی کرایوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پاکستان کے مختلف ائیرپورٹس سے بیرون ممالک جانے والے مسافروں اور بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں سے ائیرپورٹ چارجز اور دیگر کی مد میں مختلف فیس وصول کی جاتی تھی۔

(جاری ہے)

تاہم اب پاکستان کے تمام ائیرپورٹس پر یکساں ائیرپورٹس و دیگر چارجز کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔ پاکستان سے بیرون ممالک جانے والے مسافروں سے ائیرپورٹ حکام فی بندہ 28 سو روپے کی فیس وصول کریں گے۔

جبکہ بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں سے ائیرپورٹ پر ہی 20 ڈالرز کی فیس وصول کی جائے گی۔ ائیرپورٹ چارجز کے علاوہ دیگر فیسوں کی مد میں بھی اضافی 3 ہزار روپے وصول کیے جائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اس فیصلے کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔ اس فیصلے کا اطلاق تمام ائیرلائنز کے مسافروں پر ہوگا۔ اس فیصلے کے بعد بیرون ممالک جانے والے مسافروں کیلئے فضائی سفر مزید مہنگا ہو جائے گا۔
                                                                                                                            

متعلقہ عنوان :